31 مئی، 2024، 8:17 PM

سویڈش میڈیا اسرائیلیی حکومت کے جھوٹے دعوؤں پر اعتماد نہ کرے، ایران

سویڈش میڈیا اسرائیلیی حکومت کے جھوٹے دعوؤں پر اعتماد نہ کرے، ایران

سویڈن میں ایران کے سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈش میڈیا سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ایران مخالف دعوؤں اور افواہوں پر اعتماد نہیں کرے گا۔

مہر نیوز کے مطابق، سویڈن میں ایران کے سفارت خانے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سویڈش میڈیا سے توقع کی جاتی ہے کہ وہ صیہونی حکومت کے ایران مخالف دعوؤں اور افواہوں پر اعتماد نہیں کرے گا۔

جمعے کے روز جاری ہونے والے اس بیان میں سویڈش میڈیا پر زور دیا گیا ہے کہ وہ فلسطین میں صیہونی حکومت کے جرائم کو روکنے میں مدد کے لیے اپنی صلاحیتوں کو متحرک کرے۔

اس بیان میں "بچوں کی قاتل" صیہونی حکومت کے جرائم، غیر انسانی رویے، نسل کشی اور شرمناک کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا گیا کہ سویڈن کے بعض ذرائع ابلاغ نے ایران کے خلاف صہیونی میڈیا اور اس حکومت کی انٹیلی جنس ایجنسیوں کے جھوٹے اور بے بنیاد دعووں پر مبنی خبریں شائع کی ہیں۔ 

بیان میں زور دیا گیا ہے کہ صہیونی انٹیلی جنس ایجنسیوں کا ریکارڈ اب سب پر واضح ہوچکا ہے کیونکہ وہ اپنے شرمناک اور خوف ناک جرائم کو جواز فراہم کرنے کے لئے جعلی خبریں اور جھوٹ پھیلاتی ہیں۔

News ID 1924420

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha